ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سمندر میں مچھلی شکار کے دوران ماہی گیر لاپتہ

بھٹکل سمندر میں مچھلی شکار کے دوران ماہی گیر لاپتہ

Sat, 16 Oct 2021 11:36:18    S.O. News Service

بھٹکل:16؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بوٹ کے ذریعے مچھلی پکڑنےکے دوران توازن کھوکر سمندر میں گر کر ایک ماہی گیر لاپتہ ہونے کے متعلق بھٹکل مضافاتی پولس تھانے میں معاملہ درج ہواہے۔

لاپتہ ماہی گیر کی شناخت کمٹہ تعلقہ دیوگی کے مکین گنگادھر ہونپا امبیگا(43) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گنگادھر بھٹکل تعلقہ منڈلی کے وینکٹ رمن کورگا موگیر کی اوم نامی کشتی میں مزدورتھے۔ گورٹے ساحل سے نکل کر مچھلی شکار کے دوران حادثہ پیش آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس تعلق سے گنگادھر کے رشتہ دار ہوناور ، چنداور کے سنتوش شیوو امبیگا نے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے ، پولس گمشدہ ماہی گیر کی تلاش میں ہے۔


Share: